Reg: 12841587     

لاہور کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت خالد حمید شاہد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے میوہسپتال میں وفات پاگئے

مانچسٹر (عارف چودھری)

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے۔

لاہور کی سماجی کاروباری شخصیت خالد حمید شاہد مختصر علالت کے بعد میو ہسپتال لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نوجوان کاروباری شخصیت حافظ نبیل خالد کے والد اور کاروباری شخصیت طارق حمید کے بھائی تھے۔

خالد حمید شاہد نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائی شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے۔

ان کی اچانک وفات پر ان کے بچپن کے دوست سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر،آرکیٹیکٹ انجینئر طاہر جاوید انجم لاہور کی مشہور کاروباری شخصیت ذولفقار علی چوہان مال ون لاہور اور ٹینتھ ایونیو لاہور کے مینجنگ ڈائریکٹر رانا امتیاز احمد ،کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے سر پرست اعلی محمد اسحاق عزیز ،عبدالرحمان عزیز لیہ کی کاروباری شخصیت طاہر اعوان بزنس مین ملک کامران اسلم ،سابق کونسلر ملک ضرار افضل فواد افضل ملک ،سابق نیوی آفیسر احسان الہی وائیں گلاسکو کے بزنس مین امان الہی شیخ پریس کلب تحصیل گوجرانوالہ کے چئیرمین حسیب آصف پندھیر ،ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کے چئیرمین عتیق یوسف ضیاء پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ کے چئیر مین یاسر محمود رحمانی مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون ،ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ ،ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان ،صدر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ رانا عبدالستار ،حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں ،نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی ، انٹرنیشنل کاروباری اور صحافتی شخصیت چودھری خالد نے دلی دکھ کا اظہار کیا۔

اور انھوں نے کہا ہے کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔(آمین)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کا آئی کیو 22 فیصد کم ہے: تحقیق

Next Post

میئر آف روچڈیل کونسلر عاصم رشیدکی طرف سے سنیئر جرنلسٹ 92 ٹی وی نیوز برطانیہ کے بیورو چیف غلام حسین اعوان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

Related Posts
Total
0
Share