مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز
بلوچستان کےعلاقے ژوب میں افغانستان سے دہشت گرد حملے میں 4 ایف سی جوان شہید اور6 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق من زکئی سیکٹر ژوب میں ایف سی جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے جب سرحد پار سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ شہدا میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ميں دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کاواقعہ افسوسناک ہے۔