Reg: 12841587     

فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے 872 تارکین وطن نے رواں سال کا نیا یومیہ ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو شمالی فرانس سے 15 کشتیوں میں سوار ہوکر 872 تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔

یاد رہے کہ 10 اگست کو ایک دن میں 756 تارکین وطن برطانیہ پہنچے تھے، رواں برس کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد 21

ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی برطانیہ آمد کی موجودہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت کم ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق تارکین وطن کی برطانیہ آمد حکومت کے لیے ’سیاسی سردرد‘ ہے، برطانیہ میں 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد سیاسی پناہ کے ابتدائی فیصلوں کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بزنس مین شوکت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شوکت محمود بٹ کی وفد کے ساتھ بیرسٹر امجد ملک سےملاقات

Next Post

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف نیپال کی بیٹنگ جاری

Related Posts
Total
0
Share