ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جزل اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ القدس پر اسراییل کا قبضہ سراسر غاصبانہ و جابرانہ ہے، اسراییل دنیا کے نقشے پر ایک ناجاہز ریاست ہے، اسراییل و بھارت باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، مسلم ملت کو متحد ہوکر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور مجلس وھدت المسلمین کے زیر اہتمام قبلہ اول کی آزادی قریب ہے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے وفاقی وزیر محترمہ شریں مزاری چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر وحدت المسلمین کے سیکرٹری جزل علامہ راجہ ناصر عباس اینکر پرسن مظہر برلاس سمیت دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے بھی خطاب کیا، لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں نے کبھی اسراییل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کشمیری ملت نے ایک لمحہ بھی بھارت کے قبضے کو تسلیم کیا ہے اسراییل و بھارت نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وجبر کے تمام ہتھکنڈے آزماے لیکن وہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو زیر نہیں کرسکے لاکھوں لوگ کشمیر و فلسطین میں شہید کردیے گے ہزاروں لوگ زخمی و معذور ہیں ہزاروں جیلوں میں بند ہیں ہزاروں ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی گی ہزاروں گمنام قبروں میں ہیں پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے بعد میڈیا پر پابندیاں ہیں عالمی برادی خاموش تماشائ کا کردار ادا کررہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیرحکومت محترمہ شریں مزاری نے کہا کہ مسلم دنیا منتشر ہے او آئ سی بے جان ادارہ ہے او آئ سی فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کوئ کردار ادا نہیں کرسکا بدقسمتی سے او آئ سی کا ادارہ آپس میں الجھ کر رہ گیا ہے مسلم دنیا اپس میں الجھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد و یکجہتی کا ہے مسلم دنیا متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی طرح فلسطین کی پارلیمانی کمیٹی بنانے کےلیے وہ تحریک کریں گی پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا القدس آزاد نہیں ہوجاتا ہم اسراییل کو تسلیم نہیں کرسکتے نہ اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرسکتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی پوری قیادت جیلوں میں بند ہے کشمیری قیادت بھارت کے عقوبت خانوں میں ہیں ظلم وجبر کی سیاہ رات طویل تر ہوتی جارہی ہے کشمیری عوام اس تحریک کو جہاد فی سبیل اللہ سمجھتے ہیں کشمیری عوام تکمیل پاکستان اور سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری اپنا حق ادا کررہے ہیں پاکستانی ملت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی پشت پنانی جاری رکھیں، کشمیری اپنا فرض پورا کررہے ہیں کشمیری قوم نے اپنے بیٹوں کی قربانی پیش کی ہے کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے ہم نے اپنا فرض ادا کردیا کشمیری ملت نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے آج کشمیر کی ماہیں بیٹیاں وہاں کے بزرگ جوان پاکستان کی ملت کو پکار رہے ہیں وہ آپ کی مدد کے منتظر ہیں کشمیری اسلام اور آزادی اور سالمیت پاکستان کےلیے قربانیاں دے رہے کشمیریوں کی منزل اسلام ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف و صرف آزادی ہے وہ آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوںگے۔ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں یہ عہد کریں کہ ہم ہر محاذ پر کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں عزم کا پیغام دیں بھارت اور اسراییل بہت مکار دشمن ہیں جو مسلمانوں کے خلاف ہر محاذ پر سازشوں میں مصروف ہیں یہود و ہنود آپ کے دشمن ہیں بھارت نے چوہتر برس گزرنے کے بعد بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے بھارت بلوچستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں مصروف ہے پاکستان کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے پاکستانی ملت متحد و یکجان ہوکر بھارت کی ان سازشوں کو ناکام بنا دے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں حضور نے جہاد کا راستہ اختیار کیا ہے آج کشمیر میں وہی جہاد اسلام کے غلبے کےلیے جاری ہے اہیے ہم بھی کشمیر کی اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں کشمیری بچے بوڑھے جوان اس تحریک میں شریک ہیں اپنی جانیں قربان کررہے ہیں آپ ان کا سہارا بنیں ان کی ہر سطح پر مدد کریں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے کشمیری سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان کا ساتھ دیں ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہوں انشاءاللہ کشمیری جلد اپنی منزل آزادی سے ہمکنہار ہوں گے عبدالرشیدترابی نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز راہنما آخر صحرائ کی بھارتی جیل میں شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کی تحریک کےلیے گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ ان قربانیوں کے نتیجے کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔