ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے حوالے مشاورت ہو چکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
: 160 ممالک کے شہریوں کو حج کیلئے منتخب کرلیا گیا
اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کے فریضے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کافائدہ ہوتا تھا۔
حج کے حوالے سے پیشرفت سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ حکام نے بیرون ملک مقیم زائرین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جس کو اب منسوخ کردیا گیا ہے صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دیں گے جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ شرکا کی عمر پر بھی پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔