Reg: 12841587     

امارات ائرلائن کا موسم سرما تک 70 فیصد پروازیں بحال کرنے کا اعلان


(بیوروچیف دبئی)
امارات ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا ہے کہ ’ان کی کمپنی رواں سال موسم سرما تک سفر کی تقریباً 70 فیصد صلاحیت بحال کر لے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دبئی کی ایئرلائن کمپنی نے کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد اپنی فضائی خدمات میں خاصی کمی کی تھی اور گذشتہ برس مارچ سے اس کی جانب سے کئی پروازیں بند کی گئیں۔
اگرچہ ایئرلائن 151 بوئنگ 777 طیاروں کے ساتھ پروازیں شروع کر چکی ہے تاہم اس کی زیادہ تر 118 ایئر بس
اے 380 سپر جمبوز استعمال میں نہیں ایمریٹس ایئرلائن کے کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری منصوبہ بندی ہے کہ ہم 2021 کے موسم سرما تک 70 فیصد فضائی آپریشن بحال کر دیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایئرلائن نے 120 مقامات کے لیے مسافر پروازیں بحال کی ہیں، ان میں سے تقریباً 85 فیصد وہ ہیں جو وبا سے پہلے کی ہیں۔‘
خیال رہے کورونا کی وبا سامنے آنے کے بعد دیگر ایئرلائنز کی طرح ایمریٹس کو بھی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
گذشتہ ماہ ایمریٹس ایئر لائن کے صدر ٹِم کلارک نے کہا تھا کہ ’اگر ہوائی سفر کی طلب میں اضافہ نہ ہوا تو ایئرلائن کو حکومت کی جانب سے مالی امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔‘
آن لائن ہونے والے ورلڈ ایوی ایشن فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ٹِم کلارک کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس چھ سے آٹھ ماہ تک کے اخراجات کے لیے رقم موجود ہے اور ہم روزانہ کے اخراجات اٹھانے کے قابل ہیں لیکن اس کے بعد صورت حال بدل جائے گی۔‘ ایمریٹس نے سال کے پہلے آدھے حصے میں 12 اعشاریہ چھ ارب درہم (تین اعشاریہ چار ارب ڈالر) کا نقصان کا سامنا کیا۔ اس کو دبئی حکومت کی جانب سے دو ارب ڈالر 2020 میں دیے گئے تھے۔ دبئی حکومت ایمریٹس کی واحد شیئر ہولڈر بھی ہے۔ کلارک کا کہنا تھا کہ ’ایئرلائن حکومت کو رقم بڑھانے کی سفارش کرے گی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زیر حراست کشمیری رہنما چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی زیر حراست انتقال کرگئے۔

Next Post

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے جاری ترقیاتی فنڈز سے متعلق معاملہ کی سماعت

Related Posts
Total
0
Share