Reg: 12841587     

امارات میں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل ایپ

دبئی (خصوصی رپورٹ)

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے وہاں مقیم پاکستانیوں کو قونصلز خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل ایپلیکیشن جاری کی گئی ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔ نئی متعارف کردہ ایپلیکیشن کے ذریعے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو تمام قونصلر اورویلفیئر خدمات بشمول دستاویزات کی تصدیق، ویزہ درخواستوں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، میتوں کی منتقلی، قانونی مشاورت اور دیگر تک رسائی دی گئی ہے۔

ایپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ ’موبائل ایپلیکیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کے استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اب یہاں مقیم پاکستانی قونصلر سروس کے لیے ایپ کے ذریعے وقت لے سکتے ہیں، ضروری کاغذات اور فیس وغیرہ کے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔

قونصل جنرل کے مطابق امارات کے دیگر حصوں میں بہت سے پاکستانی مقیم ہیں، اس سہولت کے ذریعے وہ اپنے رہائشی مقامات پر رہتے ہوئے سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے جاب لیٹر کی تصدیق اور پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کی تصدیق بھی ہو سکے گی۔

پاکستان میں زمینوں کے تنازعات سے متعلق معلومات، عائلی مسائل اور دیگر حکومتی اداروں سے متعلق معلومات بھی ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق موبائل ایپلیکیشن کا لنک آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کے معروف سولیسیٹر بلال بابر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو قانونی طور پر حل کروانے کے لیے ‘گیم چینجر گروپ ‘کے نام سے نئی فرم کا آغاز کر دیا

Next Post

امارات میں پاکستان سے آنےوالی پروازوں میں 21 جولائی تک توسیع

Related Posts
Total
0
Share