Reg: 12841587     

سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر دس تولہ سونا قربان کر دیا۔

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر دس تولہ سونا قربان کر دیا۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف والد زین اللہ کی اپیل منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ نے والدہ مہناز بی بی کو جہیز کو دس تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا۔بچوں کے والد زین اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کر دیا ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کر پائے،ہائیکورٹ کے دس تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے،اگر والدہ کو دس تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں کیا یہ ٹھیک ہو گا، والدہ کے وکیل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ والدہ دو بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کو تیار ہے۔عدالت عظمیٰ نے فریقین کی رضا مندی پر معاملہ نمٹا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے جاری ترقیاتی فنڈز سے متعلق معاملہ کی سماعت

Next Post

سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسر کی دائر درخواست سماعت مسترد قرار دے دی گئی ہے

Related Posts
Total
0
Share