ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسر کی دائر درخواست سماعت مسترد قرار دے دی گئی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ میرے موکل کا کورٹ مارشل بنتا ہی نہیں,میرا موکل چھٹیوں پر تھا جب بچی کا قتل ہوا, ہمارا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو آرمی رولز کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی,سزا دیتے وقت تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھا گیا۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق یہ کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے, کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد قرار دی جاتی ہے۔ سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر بہاولپور کینٹ میں تعینات تھے،2011 میں والدہ کی بھتیجی کے قتل کے جرم میں عاصم بشیر کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔