Reg: 12841587     

خلیل الرحمان قمر نے بھارت سے فلم لکھنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

مشال ارشدانڈر گراؤنڈ نیوز۔کو۔یوکے

معروف پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مرتبہ بھارت سے فلم لکھنے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ‘مجھے بھارت سے بہت سے آفرز ہوئی ہیں، جب 2006 میں پہلی دفعہ بھارت گیا تو میں نے دیکھا کہ ٹی وی پر سب چینلز تھے مگر پاکستان کا کوئی چینل نہیں تھا۔ ‘

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بھارت میں لوگ ہم پاکستانیوں کو جانتے ہی نہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ نے بھی انہیں فلم لکھنے کی پیشکش کی لیکن انہوں کچھ وجوہات کی بنا پر لکھنے سے صاف منع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک بھارت کے لیے کام نہیں کریں گے جب تک وہاں پاکستانی لوگوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔

انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کے علاوہ بھی ایک بھارتی فلم ڈائریکٹر نے انہیں فلم لکھنے کی آفر کی مگر انہیں بھی منع کر دیا۔

جب ان سے اس ڈائریکٹر کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس ڈائریکٹر کو برصغیر کا بہترین ڈائریکٹر تسلیم کرتے ہیں اس لیے اس کا نام نہیں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

استقبالِ رمضان اور اُس کے تقاضے

Next Post

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کیس خارج کرنے کی استدعا کردی

Related Posts

سابق میئر راچڈیل محمد زمان نے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا

راچڈیل(چوہدری عارف پندھیر) سابق میئر راچڈیل محمد زمان نے پاکستان سے آئے ہوئے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس…
Read More
Total
0
Share