Reg: 12841587     

ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں کس نے متعارف کروایا؟

مشال ارشد سی ۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان کے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی، وہاں مجھے ایک چینل کے ایگزیکٹو غضنفر علی نے دیکھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ غضنفر علی نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جاؤ لیکن  میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی اسٹار بننا ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق غضنفر علی  نےان  سے کہا کہ مووی اسٹار بھی بن جاؤ گی لیکن ابھی وی جے بن جاؤ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ چینل نے ان پر وی جے بننے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دےچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر آپریشن فوری روکنے کا حکم

Next Post

دبئی میں خوراک وزراعت کے لئے خصوصی زون

Related Posts
Total
0
Share