Reg: 12841587     

پارلیمانی سیکریٹری وزارت قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نےانسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس کی صدارت

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

پارلیمانی سیکریٹری وزارت قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نےانسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسس سیلز بنائیں گے،میڈیکو لیگل افسران اور فارینزک لیبس کے درمیان رابطے پیدا کریں گے،اس سے میڈیکل شواہد کے ضائع ہونے کو روکا جا سکے گا،اینٹی ریپ کرائسس سیلز کے قیام میں بھرپور مدد کریں گے۔ترجمان وزارت قانون انصاف کے مطابق اجلاس میں اینٹی ریپ کرائسس سیلز، طبی شواہد سے متعلق امور اور میڈیکو لیگل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آۓاجلاس میں وفاقی اور صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ماہرین، ڈاکٹروں اور فارینزک لیبز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد کے علاقے سرائے مادھو کے رہائشی سمیع اللہ نے وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل

Next Post

وزارت قانون و انصاف نے جنسی تشدد اور عصمت دری کا شکار افراد کے مقدمات کی تیز ترین سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام کر دیا

Related Posts
Total
0
Share