Reg: 12841587     

کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

مشال ارشد سی۔ایم۔ انڈرگراونڈ نیوز

ممبئی:بالی ووڈادکارہ کنگنارناوت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد اداکارہ نے خود کو قر نطینہ کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

کنگنا رناوت نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں کمزوری محسوس ہورہی تھی اور آنکھوں میں بھی ہلکی جلن تھی ٹیسٹ کروانے پر رزلٹ مثبت آیا۔ کنگنا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں موجود ہے لیکن مجھے معلوم ہے میں اسے ہرا دوں گی۔

کنگنا نے لوگوں سے کہا اگر آپ اس وائرس سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا آئیں اس کووڈ 19 کو تباہ کریں یہ سوائے چھوٹے سے وقتی فلو کے اور کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ پڑگیاہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ وہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ستارے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں دپیکا پاڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، اکشے کمار، شلپاشیٹھی وغیرہ شامل ہیں جب کہ کئی فنکار اس وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کووڈ سے صحتیابی کے بعد ورزش بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے

Next Post

ہرارے ٹیسٹ: عابد علی کے 150 رنز، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Related Posts

سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو ہدایت کرتے ہوۓ نمٹا دیا.

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا…
Read More
Total
0
Share