Reg: 12841587     

امارات میں ویکسین لگوانے والوں کیلئے بوسٹر ڈوز کی منظوری

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

امارت میں ویکسین کی دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد سینو فارم کی ایک بوسٹر ڈوز دی جائے گی جس کی منظوری دیدی گئی ہے یہ بوسٹر ڈوز وائرس سے لڑنے میں معاون ثابت ہوگی۔ وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ترجیح بزرگ شہریوں و رہائشیوں اور دیرینہ امراض میں مبتلا افراد کو دی جائے گی کیونکہ یہ قدم معاشرے کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کے عمل کا حصہ ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق ویکسین کم سے کم 6 ماہ تک مرض سے بچاو میں معاون ثابت ہوتی ہے اس لئے بوسٹر ڈوز ایسے افراد کو دی جاتی ہے جن میں بیماریوں کے خلاف مدافعت کی صلاحیت کم ہویا وہ طویل عرصے سے کسی مرض میں مبتلا ہوں۔ امارات میں کچھ افراد کو تجرباتی طور پر بوسٹر ڈوز دی گئی تھی جس سے وائرس کی بدلتی اشکال کے مدافعت میں مدد ملی۔ امارات میں 16 برس سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور اب تک 74 فیصد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خود کو آرگینک کر لیجیے

Next Post

فلسطینیوں سے یکجہتی: انجمن تاجران کا جمعے کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share