Reg: 12841587     

اداکارہ جیا علی نے شادی کرلی

مشال ارشد سی ۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ جیا علی بزنس مین عمران ادریس کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر گردش کرتی رہیں۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کی عمر سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے 48برس کی عمر میں شادی کی۔

خیال رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلم کیرئیر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مشکل وقت سے نکل چکے اب بہت اچھا وقت آرہا ہے: وزیراعظم

Next Post

30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ

Related Posts

آزادی سے پہلے مراکش فرانس کی ایک کالونی تھی جب انہیں آزادی ملی اقوام متحدہ میں ان کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

اگادیر(عارف چودھری) مراکش اور پاکستان کا رشتہ بہت گہرا ہے،راتوں رات پاکستان مندوب کو مراکش کا پاسپورٹ دیا…
Read More
Total
0
Share