Reg: 12841587     

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم پر سابقہ اہلیہ طوبیٰ کا ردعمل

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے ان کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے  تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔

سابقہ اہلیہ نے مزید  کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ 

خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سی ٹی ڈی نے عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Next Post

خیبرپختونخوا: شادی نہ کرانے پر بیٹا باپ کے خلاف تھانے پہنچ گیا

Related Posts
Total
0
Share