مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال یا زائد عمر کے افراد کو کل سے واک ان ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر آپ 30 سال یا زائد عمر کے ہیں تو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروائیں، خود کو رجسٹرڈ کرا کر ویکسی نیشن مرکز جائیں اور ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ الحمد للہ کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ، آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں، ترقی کا سفر تیز تر ہو، عوام زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔