مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز
ارطغرل غازی کا کردار حلیمہ سلطان کی اردو آواز میں ڈبنگ کرنے والی پاکستانی آرٹسٹ ربیعہ راجپوت نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں حلیمہ (اسرا بلگیج) خود ان کے کام کی تعریف کریں۔
شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت ناصرف پاکستان بلکہ کئی دیگر ممالک میں بھی ہے جب کہ ڈرامہ کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ناظرین کیلئے نشر کیا جارہا ہے۔
ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی اردو میں ڈبنگ پاکستانی وائس اوور آرٹسٹ ربعیہ راجپوت نے کی ہے۔
ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ربیعہ نے بتایا کہ جب شروع میں انہیں اردو ترجمے کیلئے پروڈکشن ہاؤس سے آڈیشن کی کال آئی تو وقت کی کمی کے باعث انہوں نے صاف انکار کردیا لیکن بعد ازاں پراجیکٹ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آڈیشن کیلئے رضامند ہوگئیں۔