Reg: 12841587     

بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے: وزیراعظم

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ترجمانوں نے وزیراعظم کو معاشی اشاریوں میں بہتری پر مباکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوہدری خوش اختر سبحانی مرحوم کو آہوں اور سیسکیوں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں وریوکے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Next Post

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کی آواز کس آرٹسٹ نے نکالی؟

Related Posts
Total
0
Share