Reg: 12841587     

’شدید صدمے میں ہوں‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

راکھی ساونت نے بھارتی اداکار کرن مہرا اور ان کی اہلیہ کے معاملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرن اور ان کی اہلیہ نشاء دونوں ہی بہت اچھے دوست اور انسان ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے ہوگیا۔

راکھی کا کہنا تھا کہ ‘ان دونوں کو دیکھنے کے بعد اب میرا شادی اور پیار پر سے اعتبار اٹھ گیا ہے، میں شدید صدمے میں ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ‘میں نشاء کی چوٹیں دیکھ کر بہت روئی، وہ نرم دل کی سچی لڑکی ہے لیکن کرن بھی انتہائی نرمی کے ساتھ بات کرنے والا انسان ہے، اگر ان دونوں کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے جو ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاتے تھے تو دنیا میں کسی کی بھی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے’۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کے اسٹار کرن مہرا اور ان کی اہلیہ نشاء راول کے درمیان جھگڑے کے باعث ممبئی پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم بعدازاں اداکار کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ایس ایل کا آغاز 9 جون سے ہوگا، ابتدائی شیڈول جاری

Next Post

وفاقی حکومت کا کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدام

Related Posts
Total
0
Share