مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
وفاقی حکومت نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی طرف سے پہلے 350 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جارہی تھی، اب کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دینے کے لیے اس مقدار میں مزید 200 میگاواٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس میں رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔