Reg: 12841587     

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر شہباز گل سے وکلا کے وفد کی ملاقات

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ایسے الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل سے پاکستان بار کونسل کے اراکین اور ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد کے وفد نے ملاقات کی جن میں پاکستان بار کونسل کے رکن اشتیاق اے خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر اختر علی ورک، سیکرٹری خرم اعجاز گالوں، ممبران فرخ گل ایڈووکیٹ، ملک خالد شفیق، خالد اعوان اور کنوینر ظفر اقبال منگن جب کہ آئی ایل ایف فیصل آباد کے صدر جاوید شریف بندیشہ اور سیکرٹری فائنانس آئی ایل ایف فیصل آباد منصور بٹ بھی شامل تھے۔

اس دوران بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے یقین دہانی کرائی کہ آئین اور قانون کی عمل داری میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، قومی سطح کے معاملات میں بار ایسوسی ایشن اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کو اہمیت حاصل ہے، ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن ہوگا، ایسا انتخاب چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، وکلاءکو الیکٹورل ریفارمز پر اپنی رائے دینی چاہیے جب کہ راولپنڈی، ملتان، اسلام آباد بار کونسلوں کی طرح فیصل آباد بار کونسل بھی اپنے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کے لیے ای وی ایم سے استفادہ کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد ہم سب کے لیے مقدم ہے، بار ایسوسی ایشنز قومی ایشوز پر اپنا قائدانہ کردار ادا کریں، وکلاءکا معاشرے میں کلیدی کردار ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کا روشن کردار ملکی تاریخ کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاءکو وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں وکلاءکو میرٹ پر گھر فراہم کیے جائیں گے جب کہ وکلاءکے مسائل سے آگاہ ہیں، بار ایسوسی ایشن اپنی سفارشات مرتب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو حکومت گرانے کا کہتے ہیں: وزیراعظم

Next Post

اختیاری مضامین کا امتحان: تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے تحفظات ظاہر کردیے

Related Posts
Total
0
Share