Reg: 12841587     

اختیاری مضامین کا امتحان: تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے تحفظات ظاہر کردیے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے  صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینز تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

چیئرمینز کا کہنا تھا کہ میٹرک میں 2 اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟ اس فارمولے سےلائق طلبہ کو نقصان ہوگا۔

 اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمودکی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ  رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر شہباز گل سے وکلا کے وفد کی ملاقات

Next Post

جنسی زیادتی کے ملزم کو جنسی طور پر ناکارہ بنانے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور

Related Posts
Total
0
Share