مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کے خلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ مصطفیٰ کمال اس وقت کوئی عوامی عہدے نہیں رکھتے ہیں، اس حوالے سے درخواست بہت تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار نے مصطفیٰ کمال کے ماضی کے عہدوں کو چیلنج کیا ہے، درخواست گزار نے 2002 سے صوبائی و قومی اسمبلی کی رکنیت، وزارت اور نظامت کی اہلیت کو چیلنج کیا، لگتا ہے کہ درخواست گزار گہری نیند میں سو رہے تھے۔
عدالت نے کہا کہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئےدرخواست مسترد کی جاتی ہے۔