Reg: 12841587     

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دورے کے لیے اعلان کردہ  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈز 18 اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، اسکواڈز میں شامل چار کھلاڑیوں میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی ون ڈے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز جب کہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا کو ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاسر شاہ کی شمولیت فٹنس سے مشروط

لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ان کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے جب کہ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فخر زمان کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

اسکواڈT20

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، ارشد اقبال،  اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ

ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جنسی زیادتی کے ملزم کو جنسی طور پر ناکارہ بنانے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور

Next Post

مصطفیٰ کمال کی نااہلی کیلئے دائر ایم کیو ایم رہنما کی درخواست مسترد

Related Posts
Total
0
Share