Reg: 12841587     

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تجویز سامنے آگئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراونڈ نیوز

اسلام آباد: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

جیونیوز کو موصول دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔

تنخواہوں اورپینشن کے لیے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پینشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پینشن کے لیے بجٹ 527  ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
دستاویز کے مطابق  اگلے سال قرضو‍ ں پر سود کی مد میں 3105 ارب خرچ  ہوں گے اور  سبسڈیز پر 501 ارب، گرانٹس پر 994 ارب خرچ  ہوں گے۔
دوسری جانب ڈیفنس سروسز کے لیے 1330 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ زون ویمن وِنگ یوکے کی صدر رضیہ چودھری کی جانب سےپاکستان پیپلز پارٹی یوکے کی قیادت کے اعزاز میں تقریب منعقد کی

Next Post

ڈومیسٹک میں پرفارم کرنیوالوں کو نظر انداز نہیں کریں گے: چیف سلیکٹر

Related Posts
Total
0
Share