Reg: 12841587     

2027 تک دبئی میں تمام ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ ہوجائیں گی

دبئی (بیورو رپورٹ)

دبئی کی روڈ اتھارٹی نے اپنی پچاس فیصد ٹیکسیوں کو مکمل الیکٹرک یا ہائبرڈ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر برائے سٹریٹیجی اور کارپوریٹ گورننس سیکٹر ناصر بوشہاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2027 تک تمام ٹیکسیوں کو الیکٹرک یا ہائبرڈ کر دیا جائے گا۔ اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے جن مراعات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پارکنگ اور روڈ فیس (سالک) سے استثنی بھی شامل ہے، جبکہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سالانہ فیس بھی معاف کی گئی ہے۔

بوشہاب کے مطابق معاہدہ پیرس کے تحت متحدہ عرب امارات نے کاربن کے اخراج میں کمی کے جس عزم کو اپنایا تھا دبئی اسی کے مطابق کام کررہا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنے طویل المدت منصوبے کے تحت 2050 تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو کاربن کے صفر اخراج پر لانے کا اعلان کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

Next Post

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی صابر حسین کو مرزا عبدالقيوم میموریل ہسپتال ( المغل فاؤنڈیشن) کا چئیرمین بننے پر معروف شخصیات اور عوام کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts
Total
0
Share