Reg: 12841587     

ندا نے نیند خراب ہونے پر ٹی وی توڑ دیا تھا: یاسر کا انکشاف

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ندا نے نیند خراب ہونے کی وجہ سے ٹی وی توڑ دیا تھا۔

یاسر نواز اور ندا ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

اس دن ہم دونوں شام میں جھگڑا کر چکے تھے :یاسر نواز

یاسر نے بتایا کہ رات کے وقت ندا سورہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا، اس دن ہم دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، ندا نے مجھے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا تو میں نے آواز کم کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ندا نے مجھے دوبارہ آواز کم کرنے کا کہا تو میں نے مزید کم کردی لیکن اس کے باوجود ندا نے میری اسٹیل کی پانی کی بوتل ٹی وی پر ماردی جس سے ٹی وی کی اسکرین ٹوٹ گئی، میں اس وقت سکتے میں آگیا کہ غصے میں اسمارٹ ٹی وی ہی فارغ کردیا۔

یاسر کے انکشاف پر ندا نے بتایا کہ وہ رات نہیں تھی اس وقت صبح کے 4 بج رہے تھے۔

اس غصے کافائدہ ہوا اس کے بعد یاسر نے رات میں ٹی وی نہیں دیکھا:ندا یاسر

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ اس غصے کا ایک فائدہ ضرور ہوا وہ یہ کہ اس کے بعد یاسر نے رات میں ٹی وی نہیں دیکھا۔
یاسر نے بھی اعتراف کیا کہ اب جب بھی ندا کہتی ہیں آواز کم کرو میں فوراً آواز بند کردیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینیں منسوخ

Next Post

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

Related Posts
Total
0
Share