Reg: 12841587     

ون ڈے سیریز منسوخ، ویسٹ انڈیز کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

پاکستان میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کی منسوخی پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

نکولس پورن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ون ڈے سیریز کی منسوخی ایک ناخوشگوار بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کُھل کر کھیل رہی تھیں۔

نکولس پورن نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے متعلق ٹرینڈ بھی اپنے ٹوئٹ کا حصہ بنایا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حماد اظہر کا دن میں 3 بار گیس فراہمی کے بیان سے یوٹرن

Next Post

پاکستان: اب تک کورونا وائرس سے 28 ہزار 870 اموات

Related Posts
Total
0
Share