مشال ارشد سی ایم انڈگراونڈ نیوز
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سازی پر اختلافات دو ر کرنے کے لیے آج بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مذاکرات وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان ہوں گے۔
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس وصولیوں میں 150 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے اور بجلی کے نرخ مزید بڑھائے جائیں تاہم پاکستان ان دونوں مطالبات کو ماننے سے انکار کر چکا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارے کو بتادیا کہ نہ بجلی مہنگی کریں گے اور نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔