Reg: 12841587     

روس نے پاکستانی چاول کی درآمد پرعائد پابندی اٹھالی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: روس نے پاکستانی چاول کی درآمد پرعائد پابندی اٹھالی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی 2 سال پہلے معیار میں فرق آنے پر لگائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ڈھائی ملین ٹن کی مارکیٹ ہے  اور پاکستان 140 ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر روس نے 4 فرموں کواجازت دی ہے اور روسی حکام کے معائنے کے بعد مزید کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘کار ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 2 دن کیلئے یادداشت بھول گئی تھی‘

Next Post

بجٹ سازی پر اختلافات: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

Related Posts
Total
0
Share