Reg: 12841587     

نئی بسیں کراچی آگئیں مگرکراچی کے لیے نہیں

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

نئی بسیں کراچی آگئیں مگرکراچی کے لیے نہیں، لاہور میٹر و کے لیے، کراچی والوں کی قسمت میں کھٹارہ بسیں، وعدے اوربس انتظار۔

 لال، نیلا نہ پیلا، گرین لائن سمیت وفاق اور صوبے کا ہر منصوبہ شہریوں سے مذاق بن گیا جس کےباعث کراچی کے شہری ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولت کےلیے ترس گئے ہیں جب کہ سندھ حکومت تاریخ پہ تاریخ کی ریت سے آگے نہ بڑھ سکی۔

وزیرٹرانسپورٹ کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ نے 250 بسوں کےلیے اب نئی تاریخ کا اعلان  کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی میں 250 بسیں لارہے ہیں اور اس سال کے آخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے کی بات نہیں کررہا، سندھ کے 5 اضلاع کے لیے ٹرانسپورٹ لارہے ہیں، منصوبے کے لیے بڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کی شروعات جلد شروع ہوجائےگی، منصوبوں کی تاخیر کی وجہ پر نہیں جانا چاہتا لیکن میری ٹیم نے دو سال میں منصوبہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجٹ سے سب خوش ہوں گے: وزیراعظم عمران خان

Next Post

جہانگیر ترین کیس: ملزم کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، ایف آئی اے کا عدالت میں جواب

Related Posts
Total
0
Share