مشال ارشد سی ایم انڈگراونڈ نیوز
دنیا بھر میں بیوی کے انتقال کے کچھ عرصے بعد سالی سے شادی جیسے واقعات تو اکثر وبیشتر دیکھنے میں آتے ہیں لیکن بھارت میں اس نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کم عمر دلہن اپنی شادی کی رسم پھیروں سے قبل بے ہوش ہوکر گر پڑی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں شریک خاتون نے بتایا کہ دلہن شادی کے روز بہتر محسوس نہیں کررہی تھی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر گرگئی، واقعے پر ایمبولنس کو بلایا گیا تو پیرامیڈیکس نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔
شادی میں شریک لوگوں کا خیال تھا کہ دلہن کے انتقال کے بعد اب شادی کی تقریب منسوخ کردی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔
دلہن کے انتقال کے بعد دولہا منجیش کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کی اور متبادل حل تلاش کرنے پر متوجہ کیا، اس دوران دولہا کو اس کی ہونے والی سالی سے شادی کا مشورہ دیا گیا جسے دلہن کے گھر والوں نے مان لیا اور پھر دونوں کی شادی کرادی گئی۔
دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک عجیب صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی میت ایک کمرے میں پڑی تھی اور دوسرے کمرے میں دوسری بہن کی شادی ہورہی تھی۔