Reg: 12841587     

سندھ: اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی

مشال ارشد سی ایم انڈرگرانڈ نیوز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نالہ صاف نہیں کراسکتے تو صوبہ کیسے چلائیں گے: چیف جسٹس سندھ حکومت پر برہم

Next Post

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم

Related Posts
Total
0
Share