Reg: 12841587     

اپنے عملےکی جاسوسی کرنے پر معروف کمپنی کو بھاری جرمانے کا سامنا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

فرانسیسی عدالت نے فرنیچربنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا کو اپنے عملے کی جاسوسی کرنے الزام میں 10 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئیکیا فرانس پر الزام تھا کہ وہ اپنے عملے کی ذاتی معلومات جمع کرنے کے لیے نجی جاسوسوں اور پولیس کی مدد حاصل کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے غیرقانونی طور پر ان کے مجرمانہ ریکارڈ تک رسائی بھی حاصل کی جاتی تھی۔

دنیا بھر میں آئیکیا اسٹورز میں سے بیشتر کی مالک کمپنی انگکا گروپ نے اس معاملے پر صارفین اور عملے سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے وہ اقدامات کررہے ہیں۔

عدالت نے آئیکیا فرانس کے سابق سی ای او کو 2 سال قید کی سزا سمیت 50 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نئی اسرائیلی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری شروع کردی

Next Post

ضلع سیالکوٹ کی عشر و زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین نے سیالکوٹ کے مستحقین طلباء وطالبات کو ستر لاکھ روپے کی ایجوکیشن گرانٹ جاری کر دی- چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ خواجہ محمد عارف

Related Posts
Total
0
Share