Reg: 12841587     

پاکستانی ڈاکٹر کا اعزاز -برطانیہ کے نامور ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ملکہ بر طانیہ نے ایم بی ای ایوارڈ سے نوازا

لندن (عارف چودھری)

پاکستانی ڈاکٹر کا اعزاز ڈاکتر عبدالحفیظ بانی اور چیف ایگزیکٹو ایسوایشن آف پاکستانی فزیشنز انیڈ سرجن آف بر طانیہ کو این ایچ ایس اور خاص طور پر کوو ڈ 19 کے دوران انکی خدمات پر ملکہ بر طانیہ نے( آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ) کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ اس سے پہلے بھی اپنے کام کی وجہ سے کئ ایوارڈ لے چکے ہیں اور یو کے میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔

ان کو ایم۔ بی ۔اے کا ایوارڈ ملنے پر بر طانیہ کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت چودھری محمد نواز،سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ کے صدر چودھری عارف پندھیر،مئیر راچڈیل عاصم رشید،اولڈھم کے سابق مئیر عتیق الرحمن،او پی ایف گورنرز باڈی کے سابق چئرمین بیرسٹر امجد ملک،بزنس مین چودھری خالد-ممبر پارلیمنٹ افظل خان،سابق امیدوار ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری محمد اسلم -کاروباری شخصیات چودھری سجاد حسین،اقبال صدیقی،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،راجہ شبیر کاکڑوی،نوجوان بزنس مین نبیل جاویدے ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایم بی ای کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم

Next Post

’شادی کا لہنگا اسد کے پیروں میں آرہا تھا جس سے وہ ناراض ہوگئے تھے‘

Related Posts
Total
0
Share