Reg: 12841587     

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور لاہوری ڈیرہ کے چیف ایگزیگٹیو شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی مئیر راچڈیل عاصم رشید سے انکے دفتر میں ملاقات

راچڈیل رپورٹ عارف چوہدری

  برطانیہ کی ممتاز  پاکستانی نژاد کمیونٹی شخصیت شیخ اعجاز احمد کی سر براہی میں ایک نمائندہ وفد نے بر طانیہ کے شہر راچڈیل کونسل کے نو منتخب مئیر عاصم رشید سے انکے چیمبر میں ملاقات کی وفد میں جی ایس ٹی وی کی چئر پرسن مقدس مجید،چیف ایگزیکٹو رانا خالد رؤف،کاروباری شخصیات اقبال صدیقی،عاطف ریاض،سنجو بھائی،محمد اویس،سماجی شخصیت سحر علی،سمیرا اشرفشامل تھے۔


انہوں نے عاصم رشید کو مئیر شپ کی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،ا ور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمیونٹی کی خدمت کے لیے مئیر عاصم رشید اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر مئیر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے بین الثقافتی معاشرے میں رہتے ہوئے دوسری کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں اور آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں میں شیخ اعجاز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سیاسی سماجی کاموں میں بھرپور مدد کی اور امید کرتا ہوں۔

مستقبل میں بھی ہم ملکر کام کرتے رہیں گے ۔ شیخ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کونسلر عاصم رشید کا مئیر منتخب ہونا پرمسرت لمحہ ہے یہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور سماجی خیراتی کاموں اور کمیونٹی کی بے شمار خدمات کے صلہ آج مئیر کے عہدہ پر فائز ہیں -جی ایس گروپ کی چئر پرسن مقدس مجید کا کہنا تھا کہ میں عاصم رشید کو مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔امید ہے کہ وہ ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے ۔

سماجی شخصیت سحر علی کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے مئیر عاصم رشید ایشیائی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ نوجوان بزنس مین محمد اویس کا کہنا تھا کہا انکی کمیونٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں امید ہے مئیر شپ کے دوران کمیونٹی کے لیے مذید کام کریں گے ۔

سمیرا اشرف نے کہا کہ امید ہے مئیر عاصم رشید راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ مئیر عاصم رشید کو انکی کمیونٹی خدمات پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے خصوصی شیلڈ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بال چھوٹے کرانے پر کوئی پچھتاوا نہیں: علیزے

Next Post

داتا فوڈ سٹور اور پیری پیری کبابش اولڈھم کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین اور سابق کونسلر خزر الرحمن کی طرف سے آزاد کشمیر حلقہ 7بھمبر کے امیدوار چودھری انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کشمیری کمیونٹی کو عشیائیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share