Reg: 12841587     

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ منگل کو ہوگا

(بیوروچیف دبئی)

سعودی عرب میں اتوار 11اپریل کو رمضان کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ پیر بارہ اپریل کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی۔
سبق، عاجل ویب سائٹس کے مطابق ’سعودی عرب میں موجود رویت ہلال کی کمیٹیوں نے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم کہیں بھی اس کی اطلاع نہیں ملی‘
یاد رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے مقامی اورغیرملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار گیارہ اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ چاند نظر آنے پر اپنی شہادت قریب ترین عدالت یا سرکاری ادارے میں قلمبند کرائیں۔
قبل ازیں ماہرین فلکیات نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں پاکستان تجارت کی عالمی منڈی بننے جا رہا ہے :قونصل جنرل طارق وزیر

Next Post

ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے میدان مار لیا

Related Posts
Total
0
Share