Reg: 12841587     

داتا فوڈ سٹور اور پیری پیری کبابش اولڈھم کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین اور سابق کونسلر خزر الرحمن کی طرف سے آزاد کشمیر حلقہ 7بھمبر کے امیدوار چودھری انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کشمیری کمیونٹی کو عشیائیہ دیا

اولڈھم (رپورٹ عارف چودھری)

آزاد کشمیر کے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری سجاد حسین اور سابق کونسلر خضر الرحمٰن کی طرف سے اولڈہم  کبابش پیری پیری میں دے گئے۔عشائیہ میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ ، مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر کے چئیرمن ناصر محمود ،علی عون ،سہیل زبیر ، چوہدری شبیر احمد بہملہ ۔علی عون و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کر کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ و فکر کو آزاد کشمیر میں عملی جامہ پہنانے کے لیے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔

اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے حلقہ 7 سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار چوہدری انوار الحق کی انتخابی مہم بارے یہاں آئے اور کافی بڑی تعداد میں تقریب میں موجود افراد نے تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیار کی چوہدری انوارالحق الیکشن جیت کرر وزیر اعظم آزاد کشمیر بنیں گے۔

سہیل زبیر کا کہنا تھا کہ انتہائی مختصر وقت کے نوٹس پر لوگ تقریب میں شریک ہوئے اور تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے حلقہ 7 سے چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

علی عون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سوچ و فکر یہی ہے کہ ایماندار لوگوں کو آگے لایا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔طارق محمود کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو وزیر اعظم عمران خان جیسا نڈر اور ایماندار لیڈر نصیب ہوا ہے ہم سب کو عام انتخابات میں بڑھ چڑھ تحریک انصاف کے امیدواران کو کامیاب کروانا چاہیے ۔

ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر کے چئیرمن ناصر محمود کا کہنا تھا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہدری انوار الحق عمران خان کی طرح ایک ایمانداراور نیک آدمی ہے ۔

چوہدری شبیر احمد بہملوی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کے اندر چوہدری انوار الحق جیسی ایماندار اور نیک شخصیت کو تحریک انصاف کا امیدوار چنا ۔

تقریب کے میزبان چوہدری سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ضلع بھمبر کے حلقہ 7 میں حق و سچ کا ساتھ دیں اور انہیں عام انتخابات میں کامیاب کروائیں ۔

جولائی میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی وجہ سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور لاہوری ڈیرہ کے چیف ایگزیگٹیو شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی مئیر راچڈیل عاصم رشید سے انکے دفتر میں ملاقات

Next Post

چیف جسٹس نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

Related Posts
Total
1
Share