Reg: 12841587     

چیف جسٹس نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے بلڈنگ کے مالک سے سوال کیا کہ ہمیں لیز دکھادیں کہاں ہے؟

اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ سندھی مسلم سوسائٹی نے فل مارکیٹ ویلیو پر زمین خریدی تھی، کمشنر کراچی کی رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں، کے ایم سی نے سندھی مسلم سوسائٹی کو دی اور اس نے نسلہ ٹاور کو دے دی لہٰذا سندھی مسلم کو نوٹس جاری کردیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی نے آپ کو 400 گز زیادہ دے دی،  یہی ہوا ہے  پورے کراچی میں چائنہ کٹنگ تو ہوئی ہے۔

دورانِ سماعت عدالت میں بیرسٹر صلاح الدین نے ماسٹر پلان کا نقشہ دکھایا جب کہ  کورٹ اسٹاف نے ججز کو لیپ ٹاپ پر ارتھ گوگل میپ بھی دکھایا۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ اپنے کاغذات سے ثابت نہیں کر سکے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو روسٹرم پر بلایا اور نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی آپ نے یہ کام کرنا ہے، گرا دو، نسلہ ٹاور۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

داتا فوڈ سٹور اور پیری پیری کبابش اولڈھم کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین اور سابق کونسلر خزر الرحمن کی طرف سے آزاد کشمیر حلقہ 7بھمبر کے امیدوار چودھری انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کشمیری کمیونٹی کو عشیائیہ دیا

Next Post

کراچی میں لیز دینے والوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائیں گے: چیف جسٹس

Related Posts

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن…
Read More
Total
0
Share