Reg: 12841587     

اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں: عالیہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اچھا لگتا ہے جب انہیں بے وقوف کہا جاتا ہے اور لوگ ان پر میمز بناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ لوگ انہیں احمق کہتے ہیں جس کا انہیں علم ہے۔

عالیہ نے کہا ‘مجھے سچ میں بہت پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں  احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں جس سے میری مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘پھر لوگ میری فلمیں اور کام بھی بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے مجھے اطمینان رہتا ہے کہ میں یقینی طور پر اداکاری کے شعبے میں بہتر کام کررہی ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا ‘میں یہ پیغام تمام نوجوان لڑکیوں کو بھی دینا چاہوں گی کہ معلومات عامہ اور کتابی ذہانت میری نظر میں ذہانت نہیں، میری بات کا غلط مطلب نہیں لیجیے گا لیکن مجھے یہ ہی ٹھیک لگتا ہے’۔

عالیہ کے مطابق ‘دنیا میں زندہ رہنے کے لیے جذباتی ذہانت کا ہونا ضروری ہے، جو کہ  ذہانت کی اعلیٰ ترین شکل ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ہیروئن بننا عجیب لگے گا: جھانوی کپور

Next Post

قتل کی دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کو اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیا

Related Posts

اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں ,وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیمِ

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے…
Read More
Total
0
Share