Reg: 12841587     

’میری وجہ سے متھیرا کا میک اپ خراب ہوا تو وہ مجھ سے ناراض ہوگئیں‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستانی کامیڈین روؤف لالہ کا کہنا ہے کہ متھیرا اور نادیہ خان ان سے ناراض ہیں۔

کامیڈین رؤف لالہ اپنے ساتھی کامیڈین شکیل صدیقی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان کی جانب سے متھیرا اور نادیہ خان نے تصاویر دکھانے پر رؤف لالہ نے ایک انکشاف کیا۔

ساحر لودھی کو سوئمنگپول میں پھیکنے س ےپانی اڑ کر متھیرا پر بھی گیا اور ان ک امیک اپ خراب ہوگیا :رؤف لالہ

رؤف لالہ نے بتایا کہ میں اور متھیرا نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے عید کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو میں نے میزبان ساحر لودھی کو مائیک سمیت سوئمنگ پول میں پھینک دیا تھا، ساحر لودھی کے سوئمنگ پول میں گرنے سے جو پانی اڑا وہ متھیرا پر بھی گیا اور ان کامیک اپ خراب ہوگیا جس سے وہ ناراض ہوگئیں۔

متھیرا ایک صاف دل کی لڑکی ہیں : شکیل صدیقی

رؤف لالہ کی گفتگو کے دوران اداکار شکیل صدیقی نے متھیرا کی تعریف کرتے ہوئے کہ وہ ایک صاف دل کی لڑکی ہیں۔

ماضی میں نادیہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے رؤف لالہ کا کہنا تھا کہ نادیہ  بھی خوامخواہ مجھ سے خفا رہتی ہیں، میں اور نادیہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ملائیشیا گئے تھے اور اس دوران ریڈ کارپٹ پر ہماری کھٹ پٹ ہوگئی تھی۔

نادیہ مجھے جانتی تھیں اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کیا کرتے ہیں ؟

رؤف لالہ نے بتایا کہ نادیہ مجھے جانتی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کیاکرتے ہیں؟ میں نے نادیہ کے سوال پر جواب دیا کہ میں دروازوں پر رنگ کرتا ہوں اس کے بعد سے ہمارے تعلقات کچھ خراب ہیں۔

رؤف لالہ نے دوران شو نادیہ کی تصویر دیکھ کر ان معافی بھی مانگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ویڈیو میں کوئی وزیر نظر نہیں آیا، جو لوگ نظر آئے ان کیخلاف ایکشن لیا: اسد قیصر

Next Post

وفاق اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ’اختیارات کی جنگ‘ کی اندرونی کہانی

Related Posts
Total
0
Share