مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پشاور: افغانستان میں کوروناکیسزبڑھنےکے بعد پاکستان نے پاک افغان بارڈرپرنئی سفری پابندیاں عائدکرتے ہوئے چمن میں باب دوستی کو دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا۔
ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے تحت باب دوستی کو آج سے دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی کورونا ایس اوپیزکے تحت واپس آسکتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس افغانستان جاسکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ باب دوستی سے دوطرفہ پیدل آمدورفت نئے احکامات تک معطل رہےگی جب کہ پاک افغان دوطرفہ ٹریڈبحال رہے گی۔
دوسری جانب باب دوستی کی اچانک بندش سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری سرحدکے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔