Reg: 12841587     

بجٹ معاشی حملہ، ترقی کے سارے اشاریے جھوٹے ہیں: بلاول

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کو کرنی ہے، حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بجٹ کتاب پھینکی گئی، اسپیکر صاحب آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پورا کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، عوام کو پتہ ہے 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں، آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت کی منہگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ عمران خان کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں، پاکستان میں منہگائی بھارت اور بنگلادیش سے زیادہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی مہنگائی تھی، دہشت گردی تھی، ہمارے دور میں سیلاب بھی آئے لیکن ہم نے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، پاکستان پیپلزپارٹی نے منہگائی کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی، آپ احساس پروگرام لائے لیکن آپ کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسز سے عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے، عام عوام حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، معیشت ترقی کر رہی ہے تو عام آدمی کیوں بے روزگار ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے تھے کہ معاشی ترقی کی جھوٹی کہانی گالم گلوچ سے سچ ثابت کریں، ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ عوام کو ہماری تقریروں کی ضرورت نہیں، عوام تو آپ کی منہگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے، نوکری پیشہ شہری اپنے والدین کے لیے دوائی نہیں خرید سکتا، مزدور عمران کی مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے، جو ماں گھر میں کھانا پکاتی ہے عمران خان کی مہنگائی سے واقف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایک پوائنٹ ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے، سروے کے مطابق بجٹ میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ بتایا گیا ہے، گھوڑے اتنے ہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بجٹ میں امیروں کے لیے ریلیف ہے لیکن عام آدمیوں کے لیے تکلیف ہے۔

بجٹ کو معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کہنا تھا کہ اگر اتنی معاشی ترقی ہوئی ہے تو آئی ایم ایف سے بھیک کیوں مانگ رہے ہیں؟ اگر اتنے اچھے حالات ہیں تو آج ہی آئی ایم ایف پروگرام سے نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الامارات کو 30 برس میں پہلی بار خسارے کا سامنا

Next Post

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر کتنی رقم کٹے گی؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

Related Posts
Total
0
Share