Reg: 12841587     

ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

نمائندہ (ایران)

تہران: ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے متعلق پولز میں قدامت پسند اور جوڈیشری کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ابراہیم رئیسی ایران کے سپریم لیڈر کے اہم ساتھی ہیں اور انہیں مستقبل میں ان کا پیشروبھی قرار دیا جاتا ہے۔

ایران میں مخالفین اور چند اصلاحات پسندوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ متعدد امیدواروں کو الیکشن سے روک کر ابراہیم رئیسی کا کسی سے کوئی سنجیدہ مقابلہ نہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کی صبح دارالحکومت تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہر ووٹ گنا جاتا ہے لہٰذا آئیں اور اپنے صدر کا انتخاب کریں، یہ آپ کے ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 40 خواتین سمیت 600 افراد نے رجسٹریشن کرائی تاہم سخت اسکروٹنی کے بعد جیوری نے آخر میں صرف 7 مرد امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے پہلے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور سابق اسپیکر پارلیمنٹ علی لریجانی سمیت کئی اہم امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔

الیکشن سے ایک روز قبل جمعرات کے روز تین منظورہ شدہ امیدواروں کو الیکشن کی دوڑ سے باہر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے’

Next Post

ڈرامہ’ فتور ‘ اپنے اصل نام کے ساتھ آن ائیر کیوں نہیں کیا گیا؟

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی…
Read More
Total
0
Share