Reg: 12841587     

کتے کو تشدد سے ہلاک کرنیوالا شخص گرفتار

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پولیس نے کتے کو تشدد سے ہلاک کرکے نالے میں پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو کے قریب پیش آیا جہاں پولیس نے ہفتے کے روز کتے کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چنتم دیوالا گاؤں میں ایک شخص نے کتے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جس کے بعد اس نے کتے کی لاش نالے میں پھینکی جب کہ اس واقعے کی عوام نے ویڈیو بنائی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت چندرپا کے نام سے ہوئی جس کے خلاف جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایف آئی اے میں طلبی ، شہباز شریف اور حمزہ نے عبوری ضمانت کروا لی

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

Related Posts

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور معروف کاروباری شخصیت مطلوب بٹ کی سابق ایم پی اے اور سنیئر سپریم کورٹ ایڈووکیٹ ارشد محمود بگو کے چیمبر سیالکوٹ میں ملاقات

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور معروف کاروباری شخصیت مطلوب بٹ کی سابق ایم پی اے…
Read More

میرپور میں زلزلے کے جھٹکوں کا تسلسل سے آنا تشویش ناک ہے فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروایا جائے, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share