Reg: 12841587     

ایران نے فوجی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

تہران نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ “نور دوم” خلا میں بھیج دیا ہے ۔ فوجی سیٹلائٹ ایک ایسے وقت پر خلا میں بھیجا گیا ہے ، جب ویانا میں ایرانی جوہری مزاکرات جاری ہیں ۔

فوجی سیٹلائٹ کے خلا میں روانہ کرنے کی تصدیق ایران کی محافظین ایرانی انقلاب اسلامی کور کی طرف سے کی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ (آئی آر جی سی) یہ سیٹلائٹ اب زمین سے 500 کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں اپنے مدار میں گردش میں ہے۔ نیا فوجی سیٹلائٹ نور دوم تین مراحل پر مشتمل ‘قاصد‘ نامی خلائی راکٹ کے ذریعے شہر شاہرود کے لانچنگ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا۔

واضح رہے ایران نے اپنا پہلا فوجی سیٹلائٹ ”نور اول” اپریل 2020 میں خلا میں بھیجا تھا اور وہ اس وقت زمین سے 425 کلومیٹر کی بلندی پر اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

ایرانی سیٹلائٹ پر امریکا کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ تہران فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے لیے طویل فاصلے تک رسائی کو یقینی بنانے والی بیلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کر ر ہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ترکی کا روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20 لیگ میں فرنچائز حاصل کرلی

Related Posts

برطانیہ کے معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور انڈرگراونڈ نیوز کے سی ای او خالد چوہدری کا وفد کے ھمراہ وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں سابق وزیر جیل خانہ جات اور ایم پی اے مسلم لیگ ن چوھدری خوش اختر سبحانی کیساتھ ملاقات

 سیالکوٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر چوھدری خوش اختر سبحانی نے موجودہ سیاسی صورت حال اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی…
Read More
Total
0
Share