Reg: 12841587     

پاک افغان سیریز: شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے،  فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم

Next Post

سابق وزیر حکومت بزرگ راہنما سید غلام مرتضی علی گیلانی سے تنظیم السادات کےوفدکی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share