Reg: 12841587     

فادرز ڈے پر ساجد سدپارہ کا والد کیلئے جذباتی پیغام

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں فاردز ڈے منایا گیا جس موقع پر بچوں نے اپنے والد سے اظہارِ محبت کیا۔

ساجد سدپارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘آپ دنیا کیلئے ہیرو تھے لیکن میری تو دنیا ہی آپ تھے’۔

واضح رہے کہ رواں برس 5 فروری کو لاپتا ہونے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے 18 فروری کو کی تھی۔

محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم پر تھے جس میں ان کے ہمراہ بیٹا ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہِ پیما موجود تھے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انگلش زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟ تو اب گوگل مدد کرنے کیلئے تیار

Next Post

’حرا مانی میں کوئی بناوٹ نہیں‘

Related Posts
Total
0
Share