مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
ساہیوال: الفجر گارڈن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک وکیل کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری مظفر بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ایڈووکیٹ چوہدری مظفر موقع پر جاں بحق ہوگئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔